جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

برطانوی اسکول،ہر پانچویں طالبہ جنسی ہراسیت کا شکار

datetime 23  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کے اسکولوں میں ہر پانچ طالبات میں سے ایک طالبہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے یا اس سے زبردستی جنسی مراسم استوار کیے جاتے ہیں جبکہ پانچ میں سے نصف کا کہنا ہے کہ انھیں بے ہودہ باتوں کا سامنا رہا ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق برطانوی تھنک ٹینک’پلان یوکے‘ نے دو ہزار سے زیادہ خواتین سے سروے کیا ہے۔ان میں سے 22 فی صد کو اسکول میں تعلیم کے دوران جنسی ہراسیت ،جنسی تعلق یا ریپ کا سامنا ہوا تھا۔سروے میں حصہ لینے والی دوہزار سے زیادہ خواتین میں سے 22 فی صد کا کہنا تھا کہ انھیں اسکولوں میں کسی نہ کسی شکل میں ہراساں کیا گیا تھا۔ان میں سے ساٹھ فی صد خواتین نے اپنے ساتھ پیش ا?نے والے جنسی ہراسیت کے واقعات کو کبھی رپورٹ نہیں کیا تھا۔18 اور 24 سال کے درمیان ہر تین میں سے ایک برطانوی عورت کا کہنا ہے کہ انھیں اسکول کے زمانے میں غیر مطلوب جنسی تعلق کا تجربہ ہوا تھا جبکہ 25 سال سے زائد عمر کی ہر دس میں سے ایک عورت کو بھی یہی تجربہ ہوا ہے۔تھنک ٹینک کی رپورٹ کے مطابق اسکولوں میں جنسی ناروا سلوک بچیوں کی تعلیم ادھوری چھوڑنے کی سب سے بڑی وجہ ہے اور دنیا بھر میں صرف اس ایک وجہ سے چھ کروڑ ساٹھ لاکھ لڑکیاں اسکول نہیں جاتی ہیں۔بعض ممالک میں بچیوں کو گھر سے اسکول جانے اور وہاں سے واپس ا?نے کے دوران راستے میں ہراساں کیا جاتا ہے۔یونیسیف کے ایک تخمینے کے مطابق دنیا بھر میں پندرہ کروڑ لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔خواہ یہ لاگوس ،لیما یا لندن ہو،ہر جگہ لڑکیوں کا ایک ہی مسئلہ ہے اور وہ یہ کہ وہ خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں،اس لیے وہ اسکول نہیں جاسکتی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…