اسلام آباد(نیوز ڈیسک)افغان فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے ہلمندمیں طالبان کے قبضے کا دائرہ کار بڑھتا جارہا ہے،طالبان ایک ہفتے قبل موسی قلعہ پر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔طالبان نے افغان سرکاری افواج کو افغان صوبے ہلمند کے دوسرے ضلع سے بھی نکال دیا ،فوجی اور حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے،افغان فورسز اور حکام کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کو ہلمند کے ضلعوں سے نکالنے کا مقصد افغان دارالحکومت لشکر گاہ اور ہرات اور کابل کو ملانے والی ہائی وے کا تحفظ کرنا ہے۔ہلمند کے دونوں اضلاع سے افغان فورسز کے انخلا کے فیصلے میں گورنر ہلمند نے بھی کردار ادا کیا، افغان صوبے ہلمند کے شمالی حصوں کے بیشتر علاقوں پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔گذشتہ ہفتے ہلمند کے ضلع موسی قلعہ سے بھی افغان فورسز باہر نکل گئی تھیں۔