واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ نے شمالی کوریا کے ساتھ امن معاہدہ مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے صحافیون کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالیکوریا نے کوریائی بیننسزلا میں امن معاہدے کیلئے مذاکرات کی تجویز دی ہے تاہم اس کے جواب میں واشنگٹن نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ اپنے جوہری پروگرام کو مذاکرات کا حصہ بنائے لیکن شمالی کوریا نے مذاکرات کے لئے اس شرط کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ہم نے شمالی کوریا کے رویئے کا گہرائی سے مطالعہ کیا ہے اور بدستور اس کے ہٹ دھرمی پر قائم رہنے کی وجہ سے ہم نے امن معاہدے کی تجویز ہی مسترد کر دی۔