منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاجکستان میں مساجد ہوٹلوں اور سلائی مراکزمیں تبدیل

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبے(نیوز ڈیسک) مسلمان اکثریتی وسطی ایشیائی ریاست تاجکستان کی لادین حکومت گذشتہ کچھ عرصے سے ایک منظم حکمت عملی کے تحت اسلامی شعائر کےخلاف خوفناک جنگ شروع کیے ہوئے ہے۔ حال ہی میں ملک میں اسلامی نام رکھنے اورحجاب پر پابندی کے بعد مساجد کو بند کیے جانے کی ایک نئی شرمناک مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کا آغاز ”خوجاند“ شہر کی مقامی حکومت کی جانب سے کیا گیا ہے جس میں مساجد کو سلائی کڑھائی سکھانے کے مراکز، قہوہ خانوں اور بچوں کے کھیل کود کے مراکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خوجاند شہرکے میئر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان مساجد کو سلائی کڑھائی کے مراکز میں تبدیل کرنا شروع کیا ہے جو حکومت کی اجازت کے بغیر تعمیر کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی وہ تمام مساجد جو 100 مربع میٹر پربنائی گئی ہیں بند کی جا رہی ہیں۔ ان مساجد کو قہوہ خانوں، سلائی کڑھائی کے مراکز اور چھوٹے بچوں کے نرسری اسکولوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔چیئرمین بلدیہ نے شہر کے علماءکرام اور مساجد کے خطباءکو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں اسلامی شریعت کے اصولوں کے بارے میں جاھل مطلق قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کو سلائی کڑہائی کے مراکز میں تبدیل کرنے کا حکم ریاستی گورنر کی جانب سے دیا گیا ہے جس پر عمل درآمد شروع کردیاگیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…