منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فرانس ، سابق صدر سرکوزی کو متعدد مقدمات کا سامنا، فرد جرم عائد

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس کے سابق صدر نیکولس سرکوزی پر غیر قانونی فنڈز کے استعمال ،بدعنوانی اور اپنے اثر و رسوخ کے غلط استعمال کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ سرکوزی کو گزشتہ کئی سالوں سے مختلف مقدمات کا سامنا ہے اور ان دنوں وہ عدالت کے چکر بھی لگا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود آئندہ سال ہونے والے انتخابات کے لئے انہیں عوام کی بڑے پیمانے پر حمایت بھی حاصل ہے۔ سرکوزی کو عدالت کے روبرو باقاعدہ ایک سرکاری وکیل نے فرد جرم پڑھ کر سنائی تاہم انہوں نے اپنے لگائے جانے والے الزامات کی نفی کی۔ فرانسیسی اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر سرکوزی کو 2012میں اپنی انتخابی مہم کے لیے غیرقانونی فنڈنگ پر باقاعدہ ملزم ٹھہرا دیا گیا ہے۔اس سے قبل تحقیقاتی جج نے پورے دن سرکوزی سے اس شبہے میں پوچھ گچھ جاری رکھی کہ سابق صدر نے 25اعشاریہ2 کروڑ یورو کی مقررہ حد سے تجاوز پر پردہ ڈالنے کے لیے اپنی مہم کے کھاتوں میں ہیرا پھیری کی۔اٹارنی جنرل کے بیان سے واضح ہوتا ہے کہ ان پرجعلی دستاویزات کے استعمال اور اعتماد کی خلاف ورزی کے بھی الزامات ہیں۔اکسٹھ سالہ سابق صدر سرکوزی کو اپنے صدارتی دور سے متعلق متعدد کیسوں کا سامنا ہے۔جولائی 2014 میں ان پر ایک بڑے جج سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں ،بدعنوانی اور اپنے رسوخ کے ناجائز استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیاتھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…