انقرہ(نیوزڈیسک)ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ انقرہ میں فوجی قافلے کے قریب کار بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔سی این این ترکی اور این ٹی وی نے انقرہ کے گورنر کے حوالے سے کہا ہے کہ اس دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زحمی ہوئے ہیں۔ترکی کے ٹی وی چینل ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق کار بم دھماکے میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکی کی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ اشارے پر انتظار کرتے ہوئے فوجی قافلے کے قریب ہوا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق جس جگہ یہ دھماکہ ہوا ہے وہ پارلیمنٹ کے قریب ہے۔اس دھماکے کے بعد ترکی کے وزیر اعظم احمد داو¿د اوغلو نے اپنا دورہ برسلز منسوخ کر دیا ہے۔وزیر اعظم ہاو¿س سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جو تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں اس میں جائے وقوع سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں ترکی میں کئی دھماکے ہوئے تھے اور استنبول میں ایک خود کش دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں