برن(نیوز ڈیسک)سوئٹزرلینڈ میں گاڑی حد رفتار سے تیز چلانے پر شہری کو ملک بد رکردیاجائیگا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مجوزہ قانون کے تحت پہلے غیر ملکی مجرمان کو سزا دی جائیگی اس کے بعد انہیں ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ جرم چاہے جس نوعیت کا بھی ہو، مجرم قرار پانے والے غیر ملکیوں کو اپیل کا حق یعنی عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کا حق حاصل نہیں ہو گا۔ کسی ہائی وے پر حد رفتار سے زیادہ تیز گاڑی چلانا یا کسی مقام پر بلا اجازت داخلے جیسے چھوٹے جرائم ہوں یا قتل، جنسی زیادتی، ڈکیتی اور کوئی مسلح حملے جیسی بڑی کارروائیاں، ایک دہائی کے اندر کیے گئے ایسے جرائم کی سزا ملک بدری ہو سکتی ہے۔اس مجوزہ قانون کا اطلاق تارکین وطن کے پس منظر والے ایسے افراد پر بھی ہو گا، جن کی پیدائش خواہ سوئٹزرلینڈ ہی میں ہوئی ہو تاہم وہ سوئس شہری نہ ہوں۔ ایسے افراد کو سوئٹزرلینڈ میں سیکنڈوز کہا جاتا ہے۔