تہران (نیوزڈیسک) ایرانی قومی سلامتی کی سپریم کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے بتایا ہے کہ سعودی سفارت خانے پر حملہ کرنے والوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ شمخانی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے کیس کی پیروی کررہی ہے، حملے میں ملوث افراد کو شناخت کرکے ان کا معاملہ عدالتی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔شمخانی نے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس سے قبل ایرانی میڈیا اور ایرانی پارلیمنٹ کے رکن محمد رضا محسنی ثانی جو قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے رکن بھی ہیں،کی جانب سے سعودی سفارت خانے پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی شناخت کے طور پرحسن کرد میہن کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔ میہن شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی صفوں میں شامل ہوکر لڑائی میں شریک تھا۔کرد میہن جس کے بارے میں ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسے کارروائی کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا