لاہور (نیوز ڈیسک) سپین کے سفیر کارلوس سی زرمورالز نے اعزازی کونسل جنرل ظہیر سلام کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور سا بق صدر پی ٹی آئی پنجاب اعجاز احمد چو ہدری سے ملاقات کی ،ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی ،ملاقات میں پاکستان اور سپین کے دو طرفہ تعلقات ،یورپ میں سپین کے کردار اور پاکستانی تاریک وطن کی مشکلات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،شام سے جانے والے مہا جرین کی حالت زار زیر بحث آئی ،ملاقات میں سپین کے سفیر کارلوس سی زرمورالز نے چیئر مین عمران خان کی طرف سے پارٹی کے اندر انٹراپارٹی الیکشن کے ذریعے ایک حقیقی جمہوری پارٹی بنانے کے اقدام کو سراہا سپین کے سفیرسے ملاقات کے پی کے حکومت کی کارگردگی کے حوالے سے بھی بات چیت ہو ئی جسے سپین کے سفیر نے قدر کی نگاہ سے دیکھا اور کے پی کے حکومت کی تعریف کی۔ خورشید محمود قصوری اور اعجاز احمد چو ہدری نے سپین کے سفیرکا شکریہ اداکیا کہ وہ تشریف لائے اور کہا کہ پاکستان اور سپین کے تعلقات مزید مضبوط ہونے سے تجارت بڑھے گی دونوں ممالک کی عوام کو فائدہ ہو گا۔