بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس ایران کی حمایت میں کھل کرسامنے آگیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوز ڈیسک)روسی وزیردفاع سیرگی شویگو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ مل کر مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایرانی ہم منصب حسین دھقان کے ہمراہ ماسکو میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیردفاع نے کہا کہ ماسکو اور تہران مشترکہ چیلنجز سے نمٹںے کے لیے فوجی تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔حسین دھقان سے ملاقات کے بعد میڈٰیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سیرگی شویگو نے کہا کہ 146مجھے یقین ہے کہ ایرانی وزیردفاع سے ملاقات روس اور ایران کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کے فروغ میں مدد گار ثابت ہو گی۔دونوں وزراءکی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے دوطرفہ فوجی تعاون کے بتدریج فروغ کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا ہے،ان کی بات چیت گذشتہ ماہ جنوری میں ماسکو اور تہران کےدرمیان طے پائے دو طرفہ تعاون کے سمجھوتے کی روشنی میں ہوئی۔شویگو کا کہنا تھا کہ روس اور ایران علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں۔ بالخصوص مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیردفاع نے اپنے ایرانی ہم منصب سے بات چیت کے دوران شام میں پچھلے سال 30 ستمبر سے جاری فوجی کارروائیوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔تاہم انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کو مشترکہ چیلنجز اور مشرق وسطیٰ میں خطرات کا سامنا ہے۔ دونوں ملک مل کر ان چیلنجز سے نمٹیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…