بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش جہاں بھی سر اٹھائے گی پیچھا کریں گے، اوباما

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ داعش جہاں بھی سر اٹھائے گی،اسکے پیچھے جائیں گے، روس کی شام میں کارروائی سے داعش کے خلاف جنگ کو فرق نہیں پڑے گا،روسی صدر کے لئے بہتر ہے کہ وہ سیاسی تبدیلی میں مدد دیں، جنگ بندی کے لئے میونخ معاہدے پر عملدرآمد سے پتہ چلے گا کہ شام میں سیاسی تبدیلی ممکن ہے یا نہیں،ی پبلکنز کی بیان بیازی سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ٹرمپ صدر نہیں بن سکیں گےٍ، امریکی صدر ہونا سنجیدہ کام ہے، یہ ریئلٹی شو کی میزبانی نہیں ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فوررنیا میں آسیان سمٹ کے اختتام پر بریفنگ کے دوران صدر اوباما نے کہا وہ داعش کو لیبیا میں قدم جمانے نہیں دیں گے۔ داعش جہاں بھی سر اٹھائے گی،اسکے پیچھے جائیں گے، روس کی شام میں کارروائی سے داعش کے خلاف جنگ کو فرق نہیں پڑے گا۔انھوں نے کہاکہ روسی صدر کے لئے بہتر ہے کہ وہ سیاسی تبدیلی میں مدد دیں، جنگ بندی کے لئے میونخ معاہدے پر عملدرآمد سے پتہ چلے گا کہ شام میں سیاسی تبدیلی ممکن ہے یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور اتحادی ممالک داعش کو ختم کر دیں گے۔ امریکی صدر اوباما نے ری پبلیکنز کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ری پبلکنز کی بیان بیازی سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، ٹرمپ صدر نہیں بن سکیں گےٍ، امریکی صدر ہونا سنجیدہ کام ہے، یہ ریئلٹی شو کی میزبانی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بیانات اور جذبات بھڑکانے سے ووٹ نہیں ملیں گےٍ اور صرف ٹرمپ ہی نہیں صدارتی انتخابات کے دوڑ میں شامل دیگر ری پبلیکنز کا بھی یہی حال ہےٍ۔امریکا کا صدر بننا مشکل اور سنجیدہ کام ہےٍ، یہ کسی ریئلٹی شو کی میزبانی نہیں ہے۔ انہیں امریکی عوام پر مسلسل اعتماد ہےٍ اور ڈونلڈ ٹرمپ صدر نہیں بن سکتے۔اس سے پہلے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک جلسے کے دوران کتے کی آواز نکال کر ری پبلیکنز کو تنقید کا نشانہ بنایاٍ تھا۔واضح رہے کہ ریاست جنوبی کیرولائنا میں پرائمری پولنگ سے قبل ہی ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان الفاظ کی جنگ میں تیزی آرہی ہےٍ۔ دونوں جانب سے رہنما ایک دوسرے کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…