منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

“داؤد ابراہیم نے بالی ووڈ اداکارہ سے شادی کر رکھی ہے”

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بدنام زمانہ انڈر ورلڈ ڈان داود ابراہیم کے متعلق ایک سابق پولیس افسر نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ داؤد ابراہیم نے ایک مشہور بھارتی اداکارہ سے خفیہ شادی کی تھی اور اس میں سے اسکا ایک بیٹا بھی ہے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سابق پولیس کمشنر سی بی آئی کے ڈپٹی ڈائریکٹر نیرج کمار نے اپنی کتاب “ڈائل ڈی فار ڈان” میں انکشاف کیاہے کہ داود ابرہیم نے ایک بھارتی اداکارہ سے شادی کر رکھی ہے اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جسے مبینہ طور پر بھارتی اداکارہ کی بہن بھارتی شہر بنگلور میں پال رہی ہیں ۔نیرج کمار آج کل بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی یونٹ کے چیف ایڈوائزر کے طور پر اپنے فرائض انجام دہے رہے ہیں ،ان کی کتاب ڈائل ڈی فار ڈان کی رونمائی تقریب ہفتہ کے روز ہوگی ۔نیرج کمار نے اپنی کتاب میںکہاہے کہ انہیں داود ابراہیم کے ایک قریبی ساتھی منصور احمد نے داود ابراہیم کی زندگی سے پردہ اٹھایا ہے ،جسے دہلی کی جامعہ مسجد سے گرفتار کیا گیاتھا،منصور احمد نے انہیں بتایا ہے کہ داود ابراہیم ایک رنگین مزاج انسان ہیں اور وہ خواتین کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ اور کرکٹ میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کتاب میں اپنے اور داؤد ابراہیم کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں بھی بیان کیا جس میں داؤد ابراہیم نے 1993 کے ممبئی بم دھماکوں میں خود کو بے گناہ قرار دیا تھا ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…