اوٹاوا(نیوز ڈیسک) کینیڈا میں بجٹ 2016 سے قبل ماہرین آج بحث شروع کریںگے۔ اس حوالے سے فنانس کمیٹی میں آج بحث شروع ہوگی۔ ماہرین کے نزدیک سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایک ایسی معیشت جو بحالی کے لئے جدوجہد کررہی ہے وہ واپس کسطرح آئے گی۔ لبرل حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہے جو پیش کیا جائے گا۔ اس حوالے سے باقاعدہ کمیٹی بنائی گئی تھی جو حالات کاجائزہ لے رہی ہے اور مشاورت کررہی ہے۔جسٹن ٹروڈو کو حال ہی میںاس بات کاعلم ہوا کہ معاشی خسارہ دس بلین ڈالر سے بڑھنے کاامکان ہے۔ انہوںنے الیکشن مہم کے دوران معاشی خسارے کے بجٹ کا کہا تھااور دس بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا۔ اس حوالے سے کنزرویٹو نقاد لیزا ریٹ کوکچھ تحفظات ہیں لیکن فنانس منسٹر بل مورنیو قبل از وقت کوئی جواب نہیںدینا چاہتے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں