بغداد (نیوز ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش امریکا اور روس جیسے ممالک کی فضائی بمباری سے تو پریشان نظر نہیں آ رہی تھی لیکن اس کے اپنے ہی ایک رکن نے اسے بہت بڑے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ اخبار ”ڈیلی سٹار“ نے ”السمیرہ ٹی وی“ کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے محکمہ انصاف میں سینئر سکیورٹی افسر کے فرائض سرانجام دینے والا ابوحمزہ الشامی اپنی تنظیم کی بھاری رقم لے کر فرار ہوگیا ہے۔ ابو حمزہ الشامی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ 60 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 90 لاکھ پاکستانی روپے) کی رقم لے کر رمادی شہر کے مغربی علاقے میں لاپتہ ہوا اور پھر اس کا کوئی پتا نہ چل سکا. تنظیم کے ایک سینئر افسر کا بھاری رقم لے کر فرار ہوجانا داعش کے غیر متوقع دھچکا ثابت ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کے جنگجوﺅں نے رمادی شہر کی سڑکوں پر کرفیونافذ کررکھا ہے جبکہ آس پاس کے علاقوں میں بھی جگہ جگہ ناکے لگاکر مفرور افسر کی تلاش کی جارہی ہے، لیکن تا حال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں