کابل(نیوز ڈیسک)افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تاریخ رواں ماہ کے آخر تک طے ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چار ملکی گروپ افغانستان اورطالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تاریخ طے کرنے کی کوشش کررہا ہے، طالبان کے ساتھ مذاکرات کی تاریخ 23 فروری کے اجلاس میں طے ہوگی۔ چار ملکی تعاون گروپ کا چوتھا اجلاس 23 فروری کو کابل میں ہوگا، چار ملکی تعاون گروپ میں پاکستان، افغانستان، امریکا اور چین شامل ہیں