منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ری پبلکن کی بیان بیازی سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اوباما

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ہیلری کلنٹن کی تنقید کے بعد امریکی صدر اوباما نے بھی ری پبلیکنز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایاٍ۔ انہوں نے کہا کہ ری پبلکنز کی بیان بیازی سے دنیا بھر میں مسائل پیدا ہو رہے ہیںٍ اور ٹرمپ صدر نہیں بن سکیں گے۔ امریکی صدر ہونا سنجیدہ کام ہے، یہ ریئلٹی شو کی میزبانی نہیںٍ ہے۔کیلی فوررنیا میں آسیان سمٹ کے اختتام پر بریفنگ کے دوران امریکی صدر باراک اوباما نے بھی ری پبلکنز کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ری پبلکنز کی بیان بازی سے دنیا بھر میں امریکا کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف بیانات اور جذبات بھڑکانے سے ووٹ نہیں ملیں گے اور صرف ٹرمپ ہی نہیں صدارتی انتخابات کے دوڑ میں شامل دیگر ری پبلیکنز کا بھی یہی حال ہےٍ۔امریکا کا صدر بننا مشکل اور سنجیدہ کام ہےٍ، یہ کسی ریئلٹی شو کی میزبانی نہیںہے۔ انہیں امریکی عوام پر مسلسل اعتماد ہےٍ اور ڈونلڈ ٹرمپ صدر نہیں بن سکتےٍ۔اس سے پہلے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن نے ایک جلسے کے دوران کتے کی آواز نکال کر ری پبلیکنز کو تنقید کا نشانہ بنایاٍ تھا۔ واضح رہے کہ ریاست جنوبی کیرولائنا میں پرائمری پولنگ سے قبل ہی ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان الفاظ کی جنگ میں تیزی آرہی ہےٍ۔ دونوں جانب سے رہنما ایک دوسرے کو خوب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیںٍ



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…