ماسکو (نیوز ڈیسک)روس کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ روسی حکومت عنقریب S۔300 نامی میزائل اپنے اتحادی ایران کے حوالے کردے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے نے روس کی وزارت خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ روس جلد S۔300 نامی میزائل اپنے اتحادی ایران کے حوالے کردیگاتاہم اس حوالے سے روس یا ایران کا سرکاری طور پر موقف سامنے نہیں آیا،خیال رہے کہ پچھلے ایران روس سے ’’ایس 300‘‘ کے بجائے اس میزائل کی جدید سسٹم S۔400 کو خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے تاہم فی الحال دونوں ملکوں میں اس سلسلے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔