جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سعودی سرحد پر دراندازی، 3 ایرانیوں سمیت 10 حوثی ہلاک

datetime 16  فروری‬‮  2016 |

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کی بری افواج نے حوثی ملیشیاو ¿ں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حامیوں کی 7 گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ یہ افراد جن میں 3 ایرانی بھی شامل تھے، مملکت کے جنوبی علاقے الربوعہ پر دھاوے کی کوشش کررہے تھے۔اس عرصے میں سعودی فوج نے سرحدی پٹی پر الحرث ضلع کے مقابل باغیوں کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے داغنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ سعودی توپ خانے نے یمنی پہاڑی سلسلے ابونار پر موجود ٹھکانوں پر بھی گولہ باری کی۔سعودی اخبار کے مطابق سعودی افواج کی جانب سے مملکت کے ضلع الخوبہ کی سمت مسلح حوثیوں کی دراندازی کی کوششوں کو بھی پسپا کردیا۔ اس دوران ایک سرحدی چوکی پر مارٹر گولے داغنے والوں میں سے 10 حوثیوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ مارٹر حملے میں سعودی کوسٹ گارڈز کا ایک اہل کار شہید ہوگیا۔دوسری جانب عرب اتحادی افواج کے طیاروں نے گزشتہ روز صنعاءاور اس کے نواحی علاقوں کے علاوہ اِب، مارب اور الجوف کے صوبوں میں بھی حوثی اور معزول صدر صالح کی ملیشیاو ¿ں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ جنوبی صوبے لحج میں القاعدہ کے مسلح عناصر کے زیرکنٹرول کم از کم 3 ٹھکانوں پر بھی بمباری کی گئی۔ اس دوران یمن کی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے تعز صوبے میں مختلف محاذوں پر پیش قدمی اور لحج کے شمال میںیرش کے علاقے میں متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔اس دوران سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز عدن کے شمال مغرب میں البریقہ گورنری میں مقامی کونسل کی عمارت کو آر پی جی گرینیڈز سے نشانہ بنایا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بعض دیگر مسلح افراد نے عدن کے شمالی داخلی راستے پر الرباط کے علاقے میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا اور شہر کے جنوب میں التواہی کے علاقے میں دھماکا خیز مواد استعمال کرکے دو افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا۔یمنی مزاحمت کاروں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انہوں نے تعز کے جنوب میں “حیفان” کے محاذ پر پیش قدمی کی ہے جب کہ الاعبوس کے علاقے میں حوثیوں اور صالح کی ملیشیاو ¿ں کے ساتھ چھوٹے اور درمیانی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران اتحادی طیاروں نے جبل الہتاری، “ذوباب” گورنری اور “الحوبان” اور “الجند” کے علاقوں میں ملیشیاو ¿ں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…