واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے چھٹے سابق سیکرٹری جنرل بطروس غالی 93 سال کی عمر میں امریکہ میں انتقال کرگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل بطروس غالی طویل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں انتقال کرگئے وہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 1922ء میں پیدا ہوئے تھے کیپٹک کرسچن خاندان سے تعلق رکھتا تھا ان کا دادا مصر کا سابق وزیراعظم بھی رہ چکا تھا بطروس غالی نے 1946ء میں قاہرہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے فرانس اور امریکہ چلے گئے اعلیٰ تعلیم کے بعد قاہرہ کی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل لاء پڑھا رہے تھے ملازمت چھوڑ کر مصر کے ڈپٹی وزیر خارجہ تعینات رہے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والا پہلا شخص بطروس غالی تھا جنہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر 1992ء سے لیکر 1996ء تک فائز رہے ان کے انتقال کا اعلان اقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا ۔