الریاض(نیوز ڈیسک)کسعودی وزیر دفاع کے عسکری مشیر بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے انکشاف کیا ہے کہ اتحادی فوج نے جازان کی بندرگارہ پر یمن ممنوعہ مواد لیجانے والا ایک بحری جہاز پکڑا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بحری جہاز جبوتی سے یمن کے شہر الحدیدہ کے لئے روانہ ہوا تھا۔ الحدیدہ اس وقت حوثی ملیشیاءکے زیر کنڑول ہے۔ جہاز کو منزل مقصود پر پہنچنے سے پہلے ہی اتحادی فوج نے روک لیا اور اب اسے تفتیش کی غرض سے جازان لے جایا گیا ہے۔جنرل العسیری نے مزید کہا کہ عالمی ادارے کی خوراک اور ادویہ سے متعلق ایجنسی کے بعض ملازمین نے جہاز پر ممنوعہ سامان لادا تھا۔انہوں نے بتایا کہ قبضے میں لیا جانے والا بحری جہاز یو این کے خوراک اور ادویہ پروگرام کا ملکیتی ہے اور اس کے ذریعے یمنی عوام کو انسانی بنیادوں پر امداد پہنچائی جاتی ہے۔ اس پر لادا جانے والا سامان لیجانے کی اجازت نہیں تھی۔ہم یو این او کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ امدادی سامان کی یمن ترسیل کے ذرائع کا ناجائز استعمال روکا جا سکے اور ان کے ذریعے ممنوعہ اشیاءجنگ زدہ علاقے میں نہ پہنچ سکیں۔