پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

روسی وزیراعظم کا حلب کے نواح میں حملے جاری رکھنے کا اعلان

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے شام میں جنگ بندی کے لیے کسی سمجھوتے کے باوجود شمالی شہر حلب اور اس کے نواح میں فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔روس کی خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار کے حوالے سے یہ فضائی حملے جاری رکھنے کی اطلاع دی۔شامی حزب اختلاف کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے ایک بیان میں روس کو شام میں بمباری جاری رکھنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں موجود لوگ الفاظ کے بجائے عملی اقدام کے منتظر ہیں۔درایں اثناءروسی وزیراعظم دمتری میدویف نے ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک غیر معینہ مدت کے لیے شام میں فوج رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔انھوں نے کہا کہ ہم شام میں کبھی ختم نہ ہونے والی موجودگی نہیں چاہتے ہیں،ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ہم وہاں بہت محدود اور ٹھوس مقاصد کے لیے موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام قوتوں کو شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھنا چاہیے، قبل اس کے اس کی وجہ سے ایک نئی عالمی جنگ شروع ہوجائے۔انھوں نے انٹرویو میں کہا کہ امریکیوں اور ہمارے عرب شراکت داروں کو سوچنا چاہیے کہ کیا وہ ایک مستقل جنگ چاہتے ہیں؟ اس طرح کی جنگ فوری طور پر جیتنا ناممکن ہوگا۔خاص طور پر عرب دنیا میں جہاں ہر شخص دوسرے شخص سے لڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس اور امریکا کو تنازعے کے تمام فریقوں پر جنگ بندی کے لیے دباﺅڈالنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…