منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنگ ترکی کی سرحدوں تک پہنچ گئی

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوز ڈیسک)شام میں انسانی حقوق کی رصدگاہ نے بتایا ہے کہ کرد فورسز نے ترکی کی سرحد کے نزدیک شام کے شمالی صوبے حلب کے شہر تل رفعت کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رصدگاہ نے واضح کیا کہ کرد اور عرب جنگجوو ¿ں کے اتحاد پر مشتمل “سیریئن ڈیموکریٹک فورسز تل رفعت شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئیں جو اس پہلے شامی مزاحمت کار گروپوں کے کنٹرول میں تھا۔اگرچہ ترکی کی جانب سے بمباری کے ذریعے رینگتے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش جاری ہے تاہم اس کے باوجود کرد فورسز نے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل اس شہر کا پورا کنٹرول لے لیا، کرد جنگجو کئیروز سے تل رفعت کے گرد گھیرا تنگ کرتے جارہے تھے جو حلب صوبے میں اپوزیشن گروپوں کا ایک آخری گڑھ سمجھا جاتا ہے۔یہ عسکری جیت اپوزیشن گروپوں کے لیے ایک نیا دھچکا ہے جو پہلے ہی پے درپے شکستوں سے دوچار ہیں۔ روسی فضائی معاونت کے ساتھ شامی سرکاری فوج کے وسیع پیمانے پر جاری حملوں کے نتیجے میں اپوزیشن گروپوں کے زیرکنٹرول علاقے آہستہ آہستہ ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں۔تاہم تل رفعت کے مشرق میں واقع شہر مارع اور ترکی کی سرحد کے نزدیک شہر اعزاز پر اب بھی اپوزیشن گروپوں کا کنٹرول ہے۔کرد فورسز کچھ روز قبل شدید لڑائی کے بعد منغ کے فوجی ہوائی اڈے پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔ادھر ترکی کو اندیشہ ہے کہ اگر کردوں نے اعزاز شہر پر قبضہ کرلیا تو پھر تقریبا پوری سرحدی پٹی کردوں کے کنٹرول میں آجائے گی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…