جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

تیل کی گرتی ہوئی قیمتیں،چار اہم ممالک کا ایران سے رابطے کافیصلہ

datetime 16  فروری‬‮  2016 |

دوحہ(نیوز ڈیسک)تیل پیدا کرنے والے چار ممالک سعودی عرب، قطر اور وینزویلا سمیت روس نے بھی تیل کی پیداوار روکنے پر اتفاق کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز یہ اعلان چاروں ممالک کے وزرا کی دوحہ میں ملاقات کے بعد کیا گیا۔یہ فیصلہ تیل کی قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے کیا گیا ہے جو حالیہ مہینوں میں تیزی سے گری ہیں۔اس اقدام سے حالیہ دنوں کے مقابلے تیل کی قیمتوں میں تو استحکام آ جائے گا لیکن ماضی کے مقابلے میں اس کا منافع کم ہی رہے گا۔سعودی عرب کے تیل کے وزیر علی النعیمی کا کہنا تھا کہ 146جنوری کے لیول کے بعد تیل کی پیداوار روکنا مارکیٹ کے لیے قابلِ برداشت ہوگا۔ ہم قیمتوں میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں چاہتے لیکن چاہتے ہیں کہ تیل کی قیمتیں طلب کے مطابق اور مستحکم ہوں،میدیارپورٹس کے مطابق بند کمرے میں کی جانے والی اس ملاقات سے اندازہ ہوتا ہے کہ چاروں ممالک کے موقف میں فرق رہا ہو گا کیونکہ سعودی عرب قیمتوں کے تعین سے زیادہ مارکیٹ میں اپنے حصص محفوظ رکھنے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے۔سٹی انڈیکس کے تجزیہ کار فواد رزاق زادہ کا کہنا ہے کہ اس اعلان نے مارکیٹ کو مایوس کیا ہے کیونکہ توقع کی جا رہی تھی کے پیداوار کو محدود کیا جائے گا، نہ کہ مکمل طور پر بند۔ان کا مزید کہنا تھا مختصر عرصے کے لیے تیل کی قیمتیں دباو میں آئیں گی۔ بہرحال یہ صحیح جانب ایک قدم ہے اور اگر تیل پیدا کرنے والے دیگر بڑے ممالک بھی اسی فیصلے پر عمل کریں تو یہ تیل کی قیمتوں کو مزید گرنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو گی۔وینزویلا کے وزیرِ تیل نے حالیہ ہفتوں میں تیل کی پیداوار روکنے کے حوالے سے تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک کا دورہ کیا تاکہ انھیں تیل کی قیمتیں مستحکم کرنے کے لیے قائل کیا جا سکے۔انھوں نے بدھ کو تہران جا کر ایرانی اور عراقی وزرا سے اسی بارے میں ملنے کا بھی عندیہ دیا۔گذشتہ ماہ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران نے ہفتے کے آغاز پر ہی یورپ کو تیل کی فراہمی شروع کی ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…