بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بدلتے عالمی حالات،چین کا تہلکہ خیز اقدام، ایران اورچین نے مل کر نئی تاریخ رقم کردی

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(نیوزڈیسک)بدلتے عالمی حالات،چین کا تہلکہ خیز اقدام،دنیا سوچتی رہ گئی، ایران اورچین نے مل کر نئی تاریخ رقم کردی،ایران اور چین کی میڈیا کے مطابق ایک مال بردار ٹرین پیر کے روز چین سے تہران پہنچی ہے۔ایران پر عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیوں کے اٹھائے جانے کے بعد اسے ایران کے ساتھ تجارت کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔نیوز ایجنسی آئی ایس این اے کے مطابق 32 کنٹینروں پر مشتمل یہ مال بردار ٹرین چین کے شمالی شہر ییوو سے چل کر 14 دنوں کے بعد ایران پہنچی۔ اس نے 10399 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔یہ نہیں بتایاگیاکہ ٹرین پر کیا سامان لدا ہوا تھا۔یہ ٹرین قزاقستان اور ترکمانستان کے راستے ایران پہنچی ہے۔چین کی نیوز ایجنسی شن ہوا نے ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ اور ریلویے کے سربراہ محسن پور آقائی کے حوالے سے کہا ہے کہ بحری جہاز کو عام طور پر شنگھائی سے ایران کے بندرگاہ بندر عباس آنے میں ڈیڑھ ماہ کی مدت لگتی تھی اور ٹرین کے اس راستے کے ذریعے یہ سفر 30 دن کم ہو گیا ہے۔چین بین الاقوامی پابندیوں کے ہٹائے جانے کے بعد سے ایران کے ساتھ بہت قریبی تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے اور بیجنگ ’ون بیلٹ ون روڈ‘ یعنی ایک خطہ ایک راستہ کی پالیسی کے تحت ایران کو اہم ملک تصور کرتا ہے جہاں وہ اپنی ملکی معیشت اور اپنی کمپنیوں کے لیے نیا منڈی دیکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…