منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دمشق‘ اسپتالوں اور اسکولوں پر میزائل حملے، 50افراد ہلاک

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق(نیوز ڈیسک)شام کے شمال میں واقع اسپتالوں اور اسکولوں پر میزائل حملوں کے نتیجے میں تقریباً 50افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے ان حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شام کے صوبے ادلیب کے علاقے معرالنعمان میں 2اسپتالوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یہ اسپتال عالمی تنظیم ڈاکٹرز ودآﺅٹ بارڈرز کے تحت کام کررہے تھے۔ادھر ترکی کی سرحد کے ساتھ شامی علاقے میں 2اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں کم از کم 50افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ ادارے کے مطابق حملے کے بعد سے امدادی تنظیم کے 8اہلکار لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ زندہ بھی ہیں یا نہیں؟۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام کے مختلف مقامات پر کیے جانے والے فضائی حملوں اور ان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا ذمہ دار شامی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو قرار دیا ہے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران فیڈریکا موگرینی نے بھی شام میں بین الاقوامی امدادی ادارے ڈاکٹرز وِد آوٹ بارڈرز کے زیرِ انتظام اسپتال پر بمباری کی سخت مذمت کی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…