جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اب کوئی سمجھوتہ قبول نہیں،روسی وزیراعظم نے حملوں کا اعلان کردیا

datetime 15  فروری‬‮  2016 |

ماسکو (نیوز ڈیسک)روس نے شام میں جنگ بندی کے لیے کسی سمجھوتے کے باوجود شمالی شہر حلب اور اس کے نواح میں فضائی حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔روس کی خبررساں ایجنسی نے وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار کے حوالے سے یہ فضائی حملے جاری رکھنے کی اطلاع دی ۔شامی حزب اختلاف کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے ایک بیان میں روس کو شام میں بمباری جاری رکھنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں موجود لوگ الفاظ کے بجائے عملی اقدام کے منتظر ہیں۔درایں اثناءروسی وزیراعظم دمتری میدویف نے ٹائم میگزین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا ملک غیر معینہ مدت کے لیے شام میں فوج موجود رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔ان سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا روس اپنے اتحادی بشارالاسد کو ملک پر مکمل کنٹرول بحال کرنے میں مدد دے گا۔اس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم شام میں کبھی ختم نہ ہونے والی موجودگی نہیں چاہتے ہیں،ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ہم وہاں بہت محدود اور ٹھوس مقاصد کے لیے موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام قوتوں کو شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر مل بیٹھنا چاہیے قبل اس کے اس کی وجہ سے ایک نئی عالمی جنگ شروع ہوجائے۔انھوں نے انٹرویو میں کہا کہ امریکیوں اور ہمارے عرب شراکت داروں کو سوچنا چاہیے کہ کیا وہ ایک مستقل جنگ چاہتے ہیں۔اس طرح کی جنگ فوری طور پر جیتنا ناممکن ہوگا۔خاص طور پر عرب دنیا میں جہاں ہر شخص دوسرے شخص سے لڑرہا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس اور امریکا کو تنازعے کے تمام فریقوں پر جنگ بندی کے لیے دباو 191 ڈالنا چاہیے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…