دمشق(نیوز ڈیسک)شام کے صدر بشارالاسد اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے سعودی عرب کےخلاف نئے دھمکی آمیز بیانات سامنے آئے ہیں،غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ سعودی عرب کے خلاف تازہ زہرافشانی بشارالاسد کے ایک قریبی دوست جنرل بھجت سلیمان نے کی جس میں موصوف نے ایک بزدلانہ بیان میں سعودی عرب میں اپنے کمانڈو اتارنے کی دھمکی دی ۔میجر جنرل بھجت سلیمان اردن میں شام کے سابق سفیر بھی رہے ہیں مگرانہیں ان کے سفارتی قرینوں کی خلاف ورزی اورشامی عوام کے خلاف اسدی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی حمایت کے بعد اردن سے بے دخل کردیا گیا تھا۔ بھجت سلیمان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ148فیس بک 177147 پر پوسٹ کردہ بیان میں دھمکی دی کہ ہماری فوج کسی بھی وقت سعودی عرب میں اتر سکتی ہے۔بشارالاسد کے انتہائی وفادار دوست نے لکھا کہ صرف 10 ہزار شامی کمانڈوز رات کی تاریکی میں ریاض میں اتریں گے جو شاہی محلات پرقبضہ کرلیں گے۔