منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عراق میں داعش کے مسٹرڈ گیس حملے کی تصدیق

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمسٹرڈیم (نیوز ڈیسک)داعش کے جنگجوو 191ں کے گذشتہ سال عراق میں کرد فورسز کے خلاف مسٹرڈ گیس کے حملے کی تصدیق ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمسٹرڈیم میں قائم کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اگست 2015ءمیں کرد فورسز کے خلاف سلفر مسٹرڈ کے استعمال کے لیبارٹری ٹیسٹ آگئے ہیں اور وہ مثبت ہیں۔ داعش کے اس حملے میں پینتیس کرد فوجی متاثر ہوئے تھے اور ان کے نمونے مزید تحقیقات کے لیے بھیجے گئے تھے۔او پی سی ڈبلیو یہ کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے والے کی شناخت ظاہر نہیں کرے گی لیکن ایک مغربی سفارت کار کا اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھاکہ نتائج سے ثابت ہوگیا ہے کہ داعش کے جنگجوو 191ں ہی نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے تھے۔عراق میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ تھا۔عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے علاقائی دارالحکومت اربیل کے جنوب مغرب میں داعش کے جنگجوو 191ں نے کرد فورسز البیش المرکہ کے خلاف لڑائی کے دوران زہریلی گیس استعمال کی تھی۔اس سے البیش المرکہ کے 35 فوجی متاثر ہوئے تھے اور ان میں سے بعض کو علاج کے لیے بیرون ملک لے جایا گیا تھا۔اس حملے کے وقت وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ داعش نے مسٹرڈ ایجنٹ استعمال کیے تھے۔واضح رہے کہ سلفر مسٹرڈ پہلے درجے کا کیمیائی ہتھیار ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کی جنگ کے علاوہ یہ چند ایک مواقع پر ہی استعمال کی جاسکتی ہے۔یہ پہلی عالمی جنگ میں استعمال کی گئی تھی۔اس سے آنکھوں اور جلد جلنے سے شدید زخم آجاتے ہیں اور نظام تنفس بھی بری طرح متاثر ہوتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…