ڈیلس(نیوز ڈیسک)ڈیلس میں بین الاقوامی اسکاﺅٹس لیڈر شپ کا ایک اہم اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں امریکا بھر سے اسکاﺅٹ تنظیموں کے اہم عہدیداران نے شرکت کی ا جلاس میںامریکامیںبین الاقوامی اسکاﺅٹ کےزیراہتمام مختلف پروگراموں پر غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر ورلڈ لیڈر شپ کے رہنماﺅں نے فرسٹ مسلم نیشنل اسکاﺅٹس جورواں سال جولائی 2016ءکے ماہ جولائی 31سے اگست06تک پنسلوانیا میں ہونا قرار پائی ہے اس کا بین الاقوامی رہنماﺅں نے خیر مقدم کیا۔اس کیمپ میں دنیا بھر کے مسلم ممالک سے اسکاﺅٹ حصہ لینگے،اجلاس میں پاکستان اسکاﺅٹ کے سابق رہنما اور عالمی اسکاﺅٹس کی تنظیموں کے مختلف عہدوں پر کام کرنے ولے معروف اسکاﺅٹ رہنما سید احتشام نقوی نے مسلم اسکاﺅٹ سے متعلق پروگرام پر روشنی ڈالی جس میں بتایا گیا کہ مسلم ممالک کے اسکاﺅٹس اس پروگرام میں اپنے اپنے ممالک میں نامزدگیاں پیش کر رہے ہیں۔ جنگ رپورٹر راجہ زاہد اختر کے مطابق اس موقع پر بین الاقوامی اسکاﺅٹ کی تنظیموں کے اہم عہدیداران جان پسیری،ڈاکٹر چارلس،ڈیکلو ٹیٹ،جین ہل درسن اور ڈان اونیے کا کہنا تھا کہ اسکاﺅٹ انسانیت کی خدمت کیلئے کام کرتے ہیں اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے اسکاﺅٹ جہاں ان کیمپ کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہیں وہاں ان کو معاشرہ میں ایک بہتر رضا کار ہونے کی تربیت دیکر ان کو معاشرہ کا فعال شخص بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم اسکاﺅٹس کی تنظیم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ان کو امید ہے کہ یہ اسکاﺅٹ آرگنائزیش دیگر مذاہب کے ماننے والے اسکاﺅٹ کے درمیان باہمی میل ملاپ اور اچھے کاموں کو اختیار کرنے کیلئے ایک پل کا کردا ر ادا کریں گے۔سید احتشام نقوی نے کہا کہ انہوں نے ڈیلس آمد کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم کمیونٹی کے افراد سے رابطہ کیا اور مسلم کمیونٹی کے بچے اس کیمپ میں حصہ لینے کیلئے بے چین نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ 35سالوں سے امریکا میں اسکاﺅٹس کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم جب انہوں نے دیکھا کہ ہر مذہب کے لوگوں کی آرگنائزیشن موجود ہے تو انہوں نے مسلم اسکاﺅٹس کی کمی کو محسوس کیا اور تجویز کی کہ مسلم اسکاﺅٹس بھی تشکیل دی جائے۔پھر غور و خوص کے بعد اس کو تسلیم کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پینسلوانیا میں ہونے والی جمبوری امریکاکی تاریخ میں پہلی جمبوری ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 300/400کے قریب اسکاﺅٹس دنیا بھر سے امریکا اس کیمپ میں حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ اب بھی ہمارے پاس امریکہ میں 3/4ہزار مسلم اسکاﺅٹس موجود ہیں اور انکی تعداد میں اضافہ کیلئے وہ مسجدوں اور اسلامک سینٹرز کا دورہ کر رہے ہیں تا کہ اس پروگرام کا اہتمام کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ والدین اور بچے اس پروگرام کے بارے میں جان رہے ہیں اور اس میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں اس موقع پر ڈیلس اسکاﺅٹس کے لیڈر امیر مکھانی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 10سالوں سے اسکاﺅٹس کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں انکے بچے بھی اسکاﺅٹس ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکامیں مسلم بچوں کیلئے اسکاﺅٹس کے ذریعہ ان میں نظم و ضبط احترام اور دیگر امور سے متعلق تربیت دی جا رہی ہیںتاکہ بچے بڑے ہو کر معاشرہ کا ایک اہم حصہ بن سکیں
ڈیلس میں بین الاقوامی اسکاﺅٹس لیڈر شپ کا ایک اہم اجلاس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل میں ملوث ملزم کوگی بٹ کا مبینہ وائس نوٹ سامنے آگیا



















































