بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ترکی کی کرد باغیوں کے زیر قبضہ ایئربیس پر بمباری

datetime 14  فروری‬‮  2016 |

شام ( نیوز ڈیسک) ترکی نے شام میں کرد باغیوں کے زیر قبضہ ائیر بیس پر بمباری کی ہے ۔ ترکی نے کرد باغیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرد جنگجو علاقہ چھوڑ دے ورنہ مزید کارروائی کی جائے گی ۔ دوسری طرف سعودی عرب نے شام میں داعش کے خلاف اپنے جنگی جہاز بھیجنے کی تصدیق کی ہے ۔ ترکی کی فضائیہ نے شام میں کرد باغیوں کے زیر کنٹرول منغ ائیر بیس کو نشانہ بنایا ہے ۔
ترک وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو نے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کرد ملیشیا فضائی اڈے سے نہیں نکلی تو ترکی مزید کارروائی کرے گا ۔ منغ ائیر بیس کرد ملیشیا نے شامی باغیوں کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا ۔ ادھر سعودی عرب نے شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے اپنی جنگی طیاروں اور فضائیہ کے جوان بھیجنے کی تصدیق کی ہے ۔ بریگیڈئیر جنرل احمد ال اسیری کے مطابق یہ تعیناتی داعش کے خلاف کارروائیاں بڑھانے کے لیے کی گئی ہے تاہم شام میں زمینی فوج نہیں بھیجی گئی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…