منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارتی پولیس اہلکار کو ڈانس مہنگا پڑ گیا

datetime 13  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنائے (نیوز ڈیسک) ہندوستان کی ایک جیل اہلکار کو دوران ڈیوٹی تفریح کے دوران ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا۔ہندوستان کی شمال مشرقی ریاست تامل ناڈو کے ایک پولیس اہلکار کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی، تو محکمے نے ایکشن لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کر دیا۔چنائے جیل کے چلبلے محافظ 58 سالہ شنکرن کے ڈانس کی ویڈیو موبائل کیمرے سے بنائی گئی تھی جس میں وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے جیل کے ایک کمرے میں داخل ہورہے تھے، جہاں دیگر جیل حکام کے علاوہ قیدی بھی موجود تھے۔تامل ناڈو کے ضلع سلیم میں واقع اتر جیل کے ڈپٹی جیلر اس روز موجود نہیں تھے اس لیے ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اتھاتے ہوئے پولیس اہلکار نے اپنے رقص کی مہارت دکھائی، شنکرن کو معطل کرنے کی وجہ دوران ڈیوٹی یونیفارم میں ڈانس کرنا بتایا گیا۔ویڈیو سامنے آنے پر مذکورہ اہلکار کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی گئی، جسے معلوم ہوا کہ شنکرن نے قبل ازیں ایک قیدی سے زبردستی مساج کروایا تھا جبکہ بال بھی کٹوائے تھے، اہلکار کے خلاف دیگر شکایات سامنے آنے پر ان کا دوسری جیل میں تبادلہ کیا گیا تھا، لیکن اس بار ڈانس کی ویڈیو سامنے آنے پر اعلی حکام نے ان کو معطل کر دیا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…