کولمبو(نیوزڈیسک)سری لنکن فضائیہ کے ترجمان گروپ کیپٹن چندیما الویس نے کہاہے کہ پاکستان ، بھارت یا کسی دوسرے ملک سے لڑاکا طیارے خریدنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ایک سری لنکن اخبار کے مطابق سری لنکن ایئر فورس کے ترجمان نے کہاکہ فضائیہ کیلئے مگ اورکفیر کے بدلے جدید لڑاکا طیاروں کی خریداری کے فیصلے سے قبل فزیبلٹی سٹڈی تیاری کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم آپشنز پر غور کررہے تاہم فی الحال ہمیں بھارت کے تیجاس یا پاکستان کے جے ایف 17لڑاکا طیارے خریدنے میں کوئی دلچسپی ن ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان علاقائی لڑاکا طیاروں کا موازنہ ہم نے دیگر یورپی ممالک کے طیاروں سے بھی کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حتمی فیصلے سے متعلق کوئی واضح ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ قبل ازیںپاکستان اور بھارت کے میڈیا میں سری لنکا کے جے ایف 17اور تیجاس طیاروں کی خریداری میں دلچسپی سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں جو اب دم توڑ گئی ہیں۔