لندن (نیوز ڈیسک) بچوں کی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ ایتھوپیا میں چار لاکھ سے زائد بچوں کو غذائی امداد کی فوری ضرورت ہے۔سیو دی چلڈرن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ افریقی ملک ایتھوپیا کو خشک سالی کے باعث فراہم کی جانے والی غذائی امداد رواں ماہ ختم ہو جائے گی۔تاہم اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ایتھوپیا میں دس ملین افراد کو بد ترین غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا ، رپورٹ کے مطابق چار لاکھ سے زائد بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے جبکہ 1.7 ملین بچے اور حاملہ خواتین کی زندگی بھوک کے باعث خطرے میں ہے