اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں اور برانڈز کا تعلق نیدرلینڈ سے ہے

datetime 10  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) نیدرلینڈ خوراک اور زرعی مصنوعات برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ اس کی آبادی صرف ایک کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار ہے، لیکن متعدد بین الاقوامی شہرت یافتہ کمپنیوں اور برانڈز کا تعلق اس ملک سے ہے۔ نیدرلینڈز جولائی 1581 میں اسپین سے آزاد ہوا۔ 1848 میں یہ ان تین ممالک میں شامل تھا جن کی منتخب پارلیمنٹ تھی۔ 2015 میں اس کی جی ڈی پی 750.782 ارب ڈالر اور فی کس آمدن 44333 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح یہ زیادہ آمدنی کے اعتبار سے 13 ویں نمبر پر آگیا۔ 2013 میں اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں نیدر لینڈز کو 7 واں سب سے زیادہ خوش و خرم ملک قرار دیا۔ نیدرلینڈ آج اپنے شاندار بنیادی ڈھانچے ، کمپنیوں اور برانڈز سے مشہور ہے جن میں سے چند کمپنیوں کی تفصیل درج ذیل ہیں۔ روٹرڈیم کی بندرگاہ یورپ میں سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ فوکر ایک ڈچ طیارہ ساز کمپنی تھی جس کے بانی کا نام انتھونی فوکر تھا۔ کے ایل ایم یا رائل ڈچ ایئر لائنز نیدرلینڈ کی قومی فضائی کمپنی ہے، جسے 1919 میں قائم کیا گیا اور اس وجہ سے یہ دنیا کی قدیم ترین ایئر لائن ہے۔جنگ رپورٹرصابر شاہ کے مطابق ملازمین کی تعداد 32685 ہے۔ ایک اور معروف ڈچ کی کمپنی فلپس ہے جسے جیرارڈ فلپس اور اس کے والد فریڈرک فلپس نے 1891 میں قائم کیا تھا۔ یہ دنیا میں سب سے بڑی الیکٹرونکس کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کے 60 سے زائد ممالک میں105365 ملازمین ہیں. میسرز یونی لیور ایک برطانوی ڈچ کمپنی ہے جس کا مشترکہ صدر دفتر روٹرڈیم اور لندن میں واقع ہے. اسے 1930 ء میں قائم کیا گیا۔ ایمسٹرڈیم کا ABN AMRO بینک مشہور بینک ہے۔ 2007 تک یہ دنیا کا 15 واں بڑا بینک تھا جو 63 ملک میں کام کرتا تھا۔اس بینک کے 80 فی صد حصص 2014 تک ڈچ حکومت کی ملکیت تھے. رائل ڈچ شیل پی ایل سی، جسے شیل کے نام سے جانا جاتا ہے، کو رائل ڈچ پٹرولیم اور برطانیہ کی شیل ٹرانسپورٹ اینڈر ٹریڈنگ کے انضمام کے ذریعے قائم کیا گیا۔ 2014 میں یہ آمدنی کے لحاظ سے دنیا کی چوتھی سب سے بڑی کمپنی تھی۔ بین الاقوامی سطح پر معروف ٹیکس، آڈٹ اور مشاورتی فرم میسرز کے پی ایم جی میں 173965 ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس کا صدر دفتر ایمسٹرڈیم میں ہے۔ 2008ء میں دا ٹائمز نے برطانیہ میں کے پی ایم جی کو کام کرنے کیلئے دنیا کی بہترین بڑی کمپنی قرار دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…