اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

جاپان میں برج خلیفہ سے بلند عمارت بنانے کا فیصلہ

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان (نیوز ڈیسک)جاپان میں “سکائی مائیل ٹاور” کے نام سے ایک عمارت بنائی جا رہی ہے جو برج الخلیفہ سے دوگنا یعنی 5 ہزار 577 فٹ بلند ہو گی جبکہ دبئی کے برج الخلیفہ کی بلندی 2 ہزار 717 فٹ ہےٹوکیو (دنیا نیوز) جاپان نے ٹوکیو میں دنیا کی بلند ترین عمارت بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کا نام ”سکائی مائیل ٹاور رکھا گیا ہے جو کہ دنیا کی موجودہ بلند ترین عمارت برج الخلیفہ سے دوگنا یعنی 5 ہزار 577 فٹ بلند ہو گی جبکہ دبئی کے برج الخلیفہ کی بلندی 2 ہزار 717 فٹ ہے۔جاپانی ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ ”دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کا سامنا ہے، یہ عمارت اسی خطرے سے نمٹنے کے پیش نظر بنائی جا رہی ہے۔“ سکائی مائیل ٹاور میں کئی شاپنگ سنٹرز، ریسٹورنٹس، ہوٹلز، جم، ہیلتھ کلینک و دیگر سہولیات میسر ہوں گی جن سے بیک وقت 55 ہزار لوگ استفادہ کر سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سکائی مائیل ٹاور میں جدید برقی سیڑھیاں نصب کی جائیں گی جو نہ صرف شہریوں کو عموداً ایک منزل سے دوسری منزل تک لیجانے کا کام کریں گی بلکہ یہ افقی طور پر بھی سفر کریں گی اور لوگوں کو ان کے اپارٹمنٹس کے دروازے تک چھوڑ کے آئیں گی۔سکائی مائیل ٹاور 2045ءمیں مکمل ہو گی اور اس میں 5 لاکھ لوگوں کو رہائش کی سہولت میسر آئے گی۔جاپانی ڈویلپرز کے مطابق یہ عمارت ان لوگوں کے لیے بنائی جا رہی ہے جو ساحل سمندر پر رہتے ہیں اس بلند و بالا عمارت میں انہیں رہائش فراہم کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…