بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ریلوے سے متعلق دلچسپ حقائق،شاید آپ بھی واقف نہ ہوں

datetime 9  فروری‬‮  2016 |

روس بلکہ دنیا کی سب سے طویل ریلوے لائن ٹرانس سائیبیرین ریلوے لائن ہے۔ اس کی طوالت 9288 2 کلومیٹر ہے۔ اس ریلوے لائن کی تعمیر کا آغاز 1891 میں کیا گیا تھا۔ ٹرانس سائبیرین یا ٹرانس سب ریلوے لائن پورے ملک میں ماسکو سے مشرقی شہر ولادی واستک تک پھیلی ہوئی ہے اور دو بر اعظموں یورپ اور ایشیا کو آپس میں جوڑتی ہے۔
فیری کوئین انجن
2۔ برصغیر میں ریلوے 1853 میں شروع ہوئی تھی۔ دنیا کا قدیم ترین ریلوے انجن ’فیری کوئین‘ اس وقت بھی ہندوستان میں زیر استعمال ہے۔ یہ انجن 1855 میں بنایا گیا تھا۔ 2000 میں اس انجن کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔
انتہائی تیز رفتار مسافر گاڑی
3۔ دنیا کی انتہائی تیز رفتار مسافر گاڑی جاپان میں بنائی گئی تھی۔ اپریل 2015 میں جاپان میں مقناطیسی لائن پر اس گاڑی کی رفتار 603 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔
ڈیڈی لانگ لیگز ریل گاڑی
4۔ سب سے عجیب مسافر بردار ریل گاڑی ’ڈیڈی لانگ لیگز‘ انگلینڈ کے جنوبی ساحل پر برائٹن بیچ کے ساتھ ساتھ 1896 سے 1901 تک چلائی گئی تھی۔ عجیب بات یہ تھی کہ اس کے ساتھ ٹانگیں لگائی گئی تھیں تاکہ مد و جزر کے دوران پانی گاڑی میں داخل نہ ہو۔
کوہ کورکاوادو
5۔ دنیا میں ’خطرناک ترین‘ گاڑی پر چلی میں سوار ہوا جا سکتا ہے۔ جب گاڑی کے چھکڑے کوہ کورکاوادو پر چڑھتے ہیں تو اور طرح کا احساس ہوتا ہے۔ لوگ اکثر بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ یہ ریلوے لائن براہ راست ایک کلومیٹر اوپر چڑھتی ہے۔
چنگھائی تبت ریلوے لائن
6۔ دنیا میں سب سے زیادہ بلندی پر جانے والی ریلوے لائن چینی چنگھائی تبت ریلوے لائن ہے جو 5 ہزار سے زیادہ میٹر کی بلندی تک جاتی ہے۔ اتنی بلندی پر یقیناً آکسیجن کی کمی ہوتی ہے چنانچہ اس ریلوے لائن پر چلنے والی ریل گاڑیوں کے ڈبوں میں خصوصی ا?لات کے ذریعے اضافی آکسیجن ڈالی جاتی ہے۔
زیر سمندر چینل ٹنل
7۔ آج زیر آب چلنے والی ریل گاڑی کا سفر کیا جانا بھی ممکن ہے۔ انگلش چینل کے نیچے چالیس میٹر کی گہرائی پر دنیا کی سب سے طویل زیر آب ریلوے لائن ہے جوفرانس اور برطانیہ کو ملاتی ہے۔
لوہا بردار گاڑی
8۔ دنیا کی سب سے لمبی ریل گاڑی موریطانیہ میں چلتی ہے جو 3000 میٹر تک لمبی ہو سکتی ہے۔ یہ ریل گاڑی مال بردار ہے لیکن اس میں کچھ مسافروں کے چھکڑے بھی لگائے جاتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…