پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ایران کے 27 مشتبہ جاسوسوں کا ٹرائل

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک فوجداری عدالت میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ستاَئیس مشتبہ افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ،ان مشتبہ افراد میں زیادہ سعودی شہری ہیں،انھیں 2013ء میں الریاض ،مکہ مکرمہ ،مدینہ منورہ اور مشرقی صوبے سے کریک ڈاؤن کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا تھا،ان میں سے اکیس نے ایران کے لیے سعودی عرب کی جاسوسی کرنے کا اعتراف کر لیا اور انھوں نے قانونی طور پر بھی اپنے اعترافی بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ قومی سلامتی کے تحت ادارہ تفتیس وتحقیق(بیورو آف انویسٹی گیشن) اور پبلک پراسیکیوشن نے ان مشتبہ افراد کے خلاف فردِ الزامات تیار کر لی ہے۔بیورو کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ملزموں کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی میں ملوّث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ان پر سعودی عرب کی متعدد اہم تنصیبات کے بارے میں ڈیٹا اکٹھا کرنا کا الزام بھی عاید کیا گیا ہے۔یادرہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے 19مارچ 2013ء کو ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں اٹھارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی تھی۔ان میں سولہ سعودی ،ایک لبنانی اور ایک ایرانی تھا۔ان میں سے لبنانی کو مناسب شواہد نہ ہونے کی بنا پر بعد میں رہا کردیا گیا تھا۔اس کے دوماہ بعد سعودی وزارت داخلہ نے دس مزید مشتبہ افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ان میں ایک ترک ،ایک لبنانی اور آٹھ سعودی شہری تھے۔اس طرح ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیے گئے افراد کی تعداد ستائیس ہوگئی تھی۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ان میں سے اکیس نے ایران کے لیے سعودی عرب کی جاسوسی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور انھوں نے قانونی طور پر بھی اپنے اعترافی بیانات ریکارڈ کرادیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…