اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب نے یمن سے آنے والا اسکڈ میزائل مار گرایا

datetime 9  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے یمن سے آنے والا اسکڈ میزائل مار گرایا۔یہ میزائل سعودی عرب کے شہر خمیس مشیط کی جانب داغا گیا تھا جہاں ایک بڑا فوجی فضائی اڈا ہے۔خلیجی اخبار کےمطابق سعودی عرب کے میزائل دفاعی نظام نے یمن سے آنے والے اسکڈ میزائل کو مارگرایا ہے۔ عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد العسیری نے بتایا ہے کہ اس میزائل کوپیر کی صبح تین بجے ناکارہ بنایا گیا تھا۔اس میزائل کا ہدف یمن کی سرحد سے قریباً ایک سو کلومیٹر دور واقع شاہ خالد ائیربیس تھا۔یہ ائیربیس خمیس مشیط شہر کے نزدیک ہی واقع ہے۔سعودی عرب نے یمن سے آنے والے بیلسٹک میزائلوں کو فضا ہی میں روکنے اور ناکارہ بنانے کے لیے پیٹریاٹ میزائل نصب کررکھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…