دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں قائم لگڑری ہوٹل برج العرب کو وسیع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس مقصد کیلئے فن لینڈ کی کمپنی کو ایک نیا ریزورٹ بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برج العرب میں آنے والے مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے بنائے گئے اس ریزورٹ کو سمندر میں سجایا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق اس ریزورٹ کی تعمیر کو رواں سال ہی مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد اسے مہمانوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ اس ریزورٹ میں مہمانوں کی خاطر تواضع کیلئے دو بڑے بڑے سوئمنگ پولز، 32 کباناز اور 400 سن لاو¿نجر بنائے گئے ہیں۔ اس ریزورٹ کی تعمیر قدرتی ماحول کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے تاکہ اس سے سمندری حیات کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔واضح رہے کہ برج العرب کو دنیا کا پہلا 7 ستارہ ہوٹل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ برج العرب کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ دور سے دیکھنے میں ساحل کے کنارے کھڑی ایک عظیم بادبانی کشتی کی مانند لگے۔برج العرب کی تعمیر کا آغاز 1994ئ میں ہوا اور یکم دسمبر 1999ءکو پہلی بار اس کے دروازے مہمانوں کے لئے کھولے گئے تھے۔ برج العرب کو ڈبلیو ایس ایٹکنز پی ایل سی کے ٹام رائٹ نے ڈیزائن کیا تھا۔ جبکہ ہوٹل کی اندرونی تزین و آرائش کے سی اے انٹرنیشنل کے ڈیزائن پرنسپل کھوان چیو نے انجام دی تھی۔ برج العرب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک جہاں ایک رات قیام کے لئے ہزاروں ڈالرز خرچ کرنا پڑتے ہیں