منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شامی امن مذاکرات میں تاخیر ہو سکتی ہے،جان کیری

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والے شامی امن مذاکرات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایک یا دو روز کی یہ تاخیر ’لاجیسٹکیکل وجوہات‘ کے باعث ہو سکتی ہے تاہم امید ہے کہ مذاکرات کا عمل تقریبااپنے وقت پر شروع ہو سکے گا، مذاکرات میں اس التواءکی وجہ دراصل شرکاءکو بروقت دعوت نامے موصول نہ ہونا ہے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ نے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفان ڈے مِستورا سے ملاقات کی، اسٹیفان ڈے مِستورا ہی شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان امن مذاکرات کا اہتمام کر رہے ہیں۔ جنیوا میں ان مذاکرات کے لیے پیر 26 جنوری کی تاریخ طے ہوئی تھی۔ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات سے قبل جان کیری کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جب آپ کہتے ہیں تاخیر تو یہ ایک یا دو دن کی ہو سکتی ہے جو دعوت نامے نہ ملنے کے باعث ہو سکتی ہے لیکن یہ کوئی بڑی تاخیر نہیں ہے



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…