ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاک بھارت سیکریٹری خارجہ مذاکرات آئندہ ماہ نئی دہلی میں متوقع

datetime 23  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)پاک بھارت سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، مذاکرات کامقام اسلام آباد سے نئی دہلی ہونے کا امکان ہے۔بھارتی اخبار”دی ہندو،اور ایشئن ایج“ کے مطابق پاکستان اوربھارت کے درمیان سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات فروری میں اسلام آباد میں متوقع ہیں۔انہوں نے امکان ظاہر کیا کہ مذاکرات کا مقام اسلام آباد سے تبدیل ہو کر نئی دہلی ہوسکتا ہے۔اخبار کو ایک اعلیٰ بھارتی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سکریٹریوں کے درمیان باہمی جامع مذاکرات میں دہشت گردی ایک اہم موضوع ہوگا، لہذا اس کیلئے لازمی بیٹھنا ہوگا ، خطے میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے تمام معاملات پر بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب مذاکرات دہشت گردی کے موضوع پر کیے جارہے ہیں تو انہیں کیسے منسوخ کرسکتے ہیں، انہوں نے مجبوری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سے کچھ طے شیڈول کی وجہ سے اس ماہ . مذاکرات نہیں ہوں گے لیکن آئندہ ماہ ان مذاکرات کا ہونے کا امکان ہے۔عہدے دار نے بتایا کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ فرانسیسی صدر کے دورہ بھارت کی وجہ سے مصروف ہیں ،فرانسیسی صدر کا دور ہ بھارت 26جنوری تک ہے، اس کے بعد پاکستان کے سیکریٹری خارجہ مصروف ہیں۔تاہم دونوں خارجہ سکریٹری فون پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ہی مذاکرات کی تاریخ کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔بھارتی عہدے دار نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کے بعد دونوں فریق تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ ہماری طرف سے فراہم کردہ قابل عمل انٹیلی جنس پر ٹھوس اقدامات لینے کا کہا گیاہے، انہوں نے کہا کہ ہماری معلومات جیش محمد کی طرف اشارہ کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔پاکستان نے کچھ مثبت اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم محاذ آرائی کا رویہ رکھ کر فائدہ نہیں لے سکتے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف بات کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات 15اور16جنوری کو اسلام آباد میں طے تھے جنہیں پٹھان کوٹ واقعے کے تناظر میں منسوخ کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…