واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکا نے جمعرات سے نئے ویزا قوانین پر عملدرآمد شروع کر دیا۔ نئے امریکی ویزا قوانین کے تحت دوہری شہریت کے حامل افراد کو خصوصی نگرانی کے بعد ویزے دیئے جائیں گے۔اس وقت امریکہ میں پاکستان سمیت دیگرکئی ممالک کے افراد امریکی ویزے پروہاں رہائش پذیرہیں اورکئی پاکستانی اوردیگرممالک کے افراد امریکہ میں کئی شعبوں میں کام کررہے ہیں ۔ان افراد کوبھی نئی ویزاپالیسی کے تحت وہاں رہائش پاکستانیوں کواحتیاط کرناہوگی جبکہ امریکہ کےلئے نیاویزااپلائی کرنے والوں کےلئے نئی مشکلات سامنے آگئی ہیں کیونکہ نئی ویزاپالیسی مزیدسخت بنادی گئی ہے جبکہ ایسے پاکستان اوردیگرممالک کے افراد جنہوں نے مارچ 2011کے بعد ایران ، عراق ، سوڈان اور شام کے سفر اختیار کئے ان کو بھی ویزا کلیئرنس کا سامنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئے ویزا قوانین کی سختیاں وہ افراد یا شہری بھی بھگتے ہیں جنہوں نے امریکی ویزا ویور پروگرام کے تحت سفر کیا ہواہوگا۔ایرانی ، عراقی ، سوڈانی اور شامی نڑاد امریکیوں کو بھی امریکا آنے کیلئے فل ویزا کیلئے اپلائی کرنا ہوگا۔