اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

عمرہ اورعازمین جج کے لئے سعودی عرب سے بڑی خوشخبری آگئی ،بیت اللہ میں بڑاکام مکمل

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک) مسجد حرام و مسجد نبوی کے نگران ادارے نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرعمل درآمد کرتے ہوئے بیت اللہ میں مقام ابراہیم کے گرد نیا سنگ مرمر لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ اس سے قبل خانہ کعبہ سے متصل الشازوان اور حجر اسود کے سنگ مرمر بھی تبدیل کر دیے گئے تھے۔اخبار’مدینہ‘ کی رپورٹ کے مطابق مسجد حرام کے ڈپٹی سیکرٹری برائے سروسز مشہور بن محسن المنعمی نے ایک بیان میں بتایا کہ مقام ابراہیم کے سنگ مرمر کی تبدیلی کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ پرانے سنگ مرمر ہٹانے کے بعد ان کی جگہ جدید اور نایاب سنگ مرمر سے مقام ابراہیم کو سجا دیا گیا ہے۔ سنگ مرمرکی تبدیلی کے بعد مقام ابراہیم کے قریب کھڑی کی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، جس کے بعد معتمرین اور زائرین سہولت کے ساتھ اس مقام کی زیارت کا شرف حاصل کر سکتے ہیں۔مقام ابراہیم خانہ کعبہ میں وہ مقدس پتھر ہے جسے حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام نے اپنے فرزند حضرت اسماعیل کے ساتھ مل کر اپنے قد سے اونچی خانہ کعبہ کی دیواریں اٹھاتے وقتاستعمال کیا۔ مقام ابراہیم خانہ کعبہ سے تقریبا سو تیرہ میٹر مشرق کی جانب قائم ہے۔سنہ 1967ء سے قبل مقام ابراہیم میں نصب پتھر ایک حجرہ نما جگہ میں بند تھا۔ مگر اب اس کےگرد ایک سنہری جالی لگا دی گئی ہے۔ اس مقام کو مصلے کا درجہ حاصل ہے اور امام کعبہ اس کی طرف سے کعبہ کی طرف رخ کر کے نماز کی امامت کرتے ہیں۔ طواف کعبہ کے بعد یہاں دو رکعت نماز نفل ادا کرنے کا حکم ہے۔مقام ابراہیم میں نصب چکور شکل کے اس تاریخی پتھر کا سائز نصف میٹر ہے۔ اس کا پتھر کے رنگوں میں سفیدی، سیاہی اور زدری رنگ غالب ہیں۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا بیان ہے میں نے مقام ابراہیم میں نصب پتھر میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی انگلیوں اور ایڑھیوں کے نشان دیکھے مگر بہت زیادہ چھونے کے نتیجے میں وہ نشان مٹ گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…