ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

امریکہ کوبڑی تباہی کاخطرہ

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ برفباری سے مشرقی علاقوں کے کروڑوں افراد بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ویدر سروس نے اپنے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحراوقیانوس کی ساحلی ریاستوں میں برفانی طوفان کے پیش نظر ریکارڈ برف پڑنے کا امکان ہے اور برفانی طوفان کی شدت علاقوں کو مفلوج کردینے کی صلاحیت رکھتی ہے جب کہ طوفان کے دوران بعض علاقوں میں چند گھنٹے کے دوران تقریبا 2 فٹ تک برف پڑ سکتی ہے اور اس کا سب سے زیادہ اثر ریاست واشنگٹن پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زبردست برفباری اور تیز ہوا کے ساتھ اڑنے والی برف سے خطرناک صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے جو زندگی اور املاک کے لیے خطرے کا باعث بن سکتی ہے اور عین ممکن ہے کہ طوفان کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہے اور ٹرین اور فضائی سفر بھی کچھ وقت کے لیے روکنا پڑسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ہونے والی الرٹ کے بعد واشنگٹن کے میئر نے شہر میں 15 روز کے لئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد ریاست پینسلوینیا، نارتھ کیرولائنا، میری لینڈ اور ورجینیا کے گورنروں نے بھی اپنی اپنی ریاستوں میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا ہے جب کہ ہنگامی صورتحال سے قبل مشرقی ساحلی ریاستوں میں لوگوں نے اشیا ضروریہ کی خریداری کے لئے دکانوں کا رخ کرلیا جہاں لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جب کہ دکانوں پر اشیائے خورو نوش کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل واشنگٹن میں زبردست برف پڑی تھی جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا جب کہ انتظامیہ کی جانب سے ناقص تیاری پر شہر کے میئر نے عوام سے معافی بھی طلب کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…