ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

تارکین وطن کیلئے نئی پریشانی،یورپ میںاسائلم سسٹم پر نظرثانی سمیت متعدد نئے ا قدامات

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن( نیوز ڈیسک) تارکین وطن کیلئے نئی پریشانی،یورپ میںاسائلم سسٹم پر نظرثانی سمیت متعدد نئے ا قدامات،پناہ گزینوں کا بحران سنگین ہونے کے بعد اب یورپی یونین اسائلم سیکرز کے حوالے سے اپنے قانون میں انقلابی تبدیلی لانے پر غور کررہاہے جس کے تحت اسائلم سیکرز کے حوالے سے یہ شرط ختم کردی جائے گی کہ وہ پہلے جس یورپی ملک میں داخل ہو وہیں پناہ کی درخواست دے ، یہ شرط ختم کئے جانے کے بعد برطانیہ پر مزید اسائلم سیکرز کو قبول کرنے کیلئے دباﺅ بڑھ جائے گا اوریورپی یونین میں برطانیہ کے شامل رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے مجوزہ ریفرنڈم میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی مشکلات میں اضافہ ہوجائے گا۔انڈیپنڈنٹ نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ پناہ گزینوں کے بحران کے دوران یورپی یونین کے اسائلم سسٹم کو جو ڈبلن ریگولیشن کہلاتا ہے بڑے پیمانے پر نظر انداز کیاگیا ،جبکہ حکام کاکہناہے کہ ان رولز پر کبھی بھی پوری طرح عمل نہیں کیاگیا کیونکہ زیادہ تر پناہ گزین یونان اور اٹلی کے دور دراز ویران ساحلوں پر اترے اور خشکی کے راستے جرمنی اور سوئیڈن پہنچے ،قانون پر نظر ثانی یا اصلاح کی خبر فنانشیل ٹائمز نے شائع کی ہے یہ نظر ثانی یونان پر پناہ گزینوں کیلئے بنیادی سہولتوں کاانتظام نہ کرنے پر کی جانے والی تنقید کے بعد سامنے ا?ئی ہے،اس ترمیم کے یہ معنی ہوں گے کہ جرمنی جیسے دولت مند اور باوسیلہ ممالک کو ہزاروں متوقع پناہ گزینوں سے نمٹنے کیلئے بڑے رجسٹریشن اور فنگر پرنٹ کا انفراسٹرکچر تیار کرناہوگا،اس کے علاوہ اس کے یہ بھی معنی ہوسکتے ہیں کہ اس کے بعد برطانیہ کیلئے پناہ گزینوں کو پڑوسی یورپی ممالک کو واپس بھجوانے میں مشکلات کاسامنا کرناہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…