ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ترک صدر کی توہین ،خاتون کو ایک سال جیل کی سزا

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استنبول (نیوزڈیسک)ترکی کی ایک عدالت نے صدر رجب طیب ایردوآن کی توہین کے مقدمے میں ایک معلمہ کو قصور وار قرار دے کر ایک سال قید کی سزا سنا دی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استغاثہ نے بتایاکہ اس معلمہ نے 2014ءمیں ایک سیاسی ریلی کے دوران صدر طیب ایردوآن کو نازیبا اشارے کیے تھے۔واضح رہے کہ ترکی میں حکومتی عہدے داروں کی توہین قابل سزا جرم ہے۔ترک صدر اپنی توہین کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرچکے ہیں۔ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مخالفین کو کوئی رورعایت دینے کو تیار نہیں ہوتے ہیں۔اس خاتون نے 2014ء میں ازمیر میں ایک ریلی میں شرکت کے لیے آتے ہوئے رجب طیب ایردوان کی جانب توہین آمیز اشارے کیے تھے۔اس وقت وہ وزیراعظم تھے اور انھوں نے اس واقعے کے بعد کہا تھا کہ اس معلمہ نے ان کے بارے میں حزب اختلاف ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کی طرح کے ناشائستہ طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔انھوں نے کہا تھا کہ آج جب میں آرہا تھا تو ایک عورت بالکونی میں کھڑی تھی۔اس نے اپنے ہاتھ سے بہت ہی نازیبا اشارہ کیا۔اگر آپ دیکھتے تو یہ سی ایچ پی کی طرح کا تھا۔میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ملک کا وزیراعظم گزر رہا ہے اور آپ اپنے ہاتھوں اور بازووں سے اس کی جانب توہین آمیز اشارے کررہے ہیں۔ اس معلمہ نے عدالت کے رو برو یہ موقف اختیار کیا تھا کہ وہ قصور وار نہیں ہے۔عدالت کے فیصلے کے مطابق اس کو گیارہ ماہ اور بیس دن جیل میں قید بھگتنا ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…