منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے معروف کھیل کوغیراسلامی قراردے دیا

datetime 21  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے مفتی اعظم نے شطرنج کو اسلام میں ممنوع قرار دے دیا۔برطانوی روزنامہ کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبداللہ الشیخ نے ایک ٹی وی شو میں روزمرہ معاملات پر ناظرین کے سوالات کے جوابات میں کہا کہ شطرنج ناصرف جوئے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ یہ وقت کا ضیاع بھی ہے۔ان کا موقف تھا کہ شطرنج کا شمار ’جوئے بازی‘ میں ہوتا ہے اور یہ ’پیسے کا ضیاع اور دو کھلاڑیوں کے درمیان نفرت اور دشمنی‘ کا سبب ہے۔یاد رہے کہ عراق کے شیعہ عالم آیت اللہ علی السستانی بھی ماضی میں شطرنج کو ممنوع قرار دے چکے ہیں۔1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران کے سینئر علما نے کھلے عام شطرنج پر پابندی لگاتے ہوئے اسے حرام قرار دیا تھا۔تاہم، 1988 میں اْس وقت کے سپریم رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینائی نے پابندی ختم کرتے ہوئے کہا تھا شطرنج کھیلی جا سکتی ہے جب تک اس پر جوا نہ لگائے جائے۔اب ایران شطرنج کی عالمی تنظیم میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی کھیلوں میں اپنے کھلاڑیوں کو بھی بھیجتا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…