اسلام آباد(نیوزڈیسک) چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی میں حملے کے دوران کیمسٹری کے پروفیسرڈاکٹرسیدحامدنے جس طرح دلیری سے دہشتگردوں کامقابلہ کرکے 200طلباءکی جانوں کوبچایااس پرکستان کے خلاف ہرمعاملے پرہرزہ سرائی کرنے والابھارتی میڈیابھی ڈاکٹرحسن کی دلیری کی تعریف کئے بغیرنہ رہ رہ سکا۔ایک بھارتی ٹی وی چینل انڈیاٹوڈے نے اپنے ایک پروگرام میں بتایاکہ کس طرح ڈاکٹرحسن نے دہشتگردوں سے مقابلہ کیااوراپنے طلباءکودہشتگردوں سے بچایا۔بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈاکٹرحسن چاہتے تووہ طلباءکے ساتھ ہی دروازہ بندکرکے کلاس روم میں بیٹھ جاتے لیکن انہوں نے دہشتگردوں کادلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی جس پران کی دلیری پرساری دنیاناز کررہی ہے ۔