واشنگٹن(نیوز ڈیسک) اوباما انتظامیہ اور ویٹیکن نے داعش کی طرف سے عراق میں ایک قدیم مسیحی خانقاہ کو تباہ کرنے کی مذمت کی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس و ثقافت ”یونیسکو“ کی ڈائریکٹر جنرل ارینا بوکووا کا کہنا ہے کہ اس خانقاہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیا جانا بدنیتی پر مبنی گمراہی ہے۔ انھوں نے اسے ایک جنگی جرم قرار دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ داعش کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہے، یہ ان کے نظریاتی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔