نئی دہلی(نیوز ڈیسک) اپارٹمنٹ کا دروازہ دیر سے کھولنے پر بھارتی تاجر نے گارڈ کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔2014 میں ہوئے قتل کے مجرم کو آج عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔پیسوں کی چکا چوند نے ہر چیز بھلا ڈالی ، کیرالہ میں دولت کے غرور میں مبتلا تاجر نشامنے دروازہ دیر سے کھولنے پر گارڈ پر اپنا سارا غصہ نکالا۔گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد بھارتی تاجر نے گارڈ چندر بوس پر ڈنڈے بھی برسائے۔زخمی گارڈ کو اسپتال پہنچایا گیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔دو سال قبل ہوئے قتل پرعدالت نے آج مجرم نشام کو عمر قید اور 70 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی ہے،جرمانے کے 70 لاکھ میں سے 50 لاکھ گارڈ چندر بوس کی فیملی کو دیئے جائیں گے۔بھارتی تاجر اس سے قبل بھی 11 مختلف مقدمات میں ملوث پایا گیا ہے۔ مقامی حکومت کی جانب سے نشام کو بچانے کی پوری پوری کوشش کی گئی ، لیکن عدالت نے گارڈ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔